the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
زخم ایک جگہ ہوتو مرہم دوسرے جگہ لگانے کے مصداق بلدی انجینئرس کام کررہے ہیں ۔شہر میں آبی سربراہی کے اضافہ کا بہانہ کرتے ہوئے سادے نلوں پر ٹیکس میں اضافہ کردیا ہے ۔ماہانہ ایک سو روپئے ہوں تو 150کردیا گیا ہے ۔گھروں کی تعمیرات والوں سے سالانہ 4تا 5کروڑروپئے زائد وصول کئے جارہے ہیں ۔چند افراد بڑے بڑے عمارتوں پر سادے نل کنکشن (ڈومیسٹک ) حاصل کئے ہیں ۔شعبہ ٹیکس کمرشیل زون کے تحت جائداد ٹیکس کو اسسٹمنٹ کروالئے ہیں ۔لیکن انجینئرس نے سادے کوٹے کے تحت نل کنکشن دیئے ۔تجارتی ،صنعتی اور کاروباری افراد بڑے بڑے پائپ لین کا استعمال کرتے ہوئے آبی سرقہ انجام دے رہے ہیں ۔قواعد کے مطابق کمرشیل اسسمنٹ کی عمارتوں کو بلوک کوٹہ کنکشن کے تحت نل کنکشن دینا چاہیے ۔پانی کے میٹر کی تنصیب عمل میں لانا چاہیے ۔لیکن اس پر عمل آوری نہیں ہورہی ہے ۔جس کے سبب بلدیہ کو سالانہ 2تا 3کروڑ روپیوں کا نقصان ہورہا ہے ۔اور اس سلسلے میں کمشنر سرفراز احمد کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔شہر ورنگل میں سرکاری طور پر 4ہزار سے زائد کمرشیل نل کنکشن موجود ہیں ۔اس بات کو انجینئر شعبہ راز میں رکھنا چاہتا ہے ۔میونسپل کارپوریشن ٹیکس کے شعبہ میں 19,500نل کنکشن موجو دہیں ۔شعبہ عوامی صحت کے تحت 18,373افراد کاروباری و تجارتی افراد نے ٹریڈ لائسینس حاصل کیا ۔اس حساب کے مطابق شہر میں چار تا چھ ہزار کمرشیل نل موجود ہونے چاہیں ۔حقیقی طور پر دیکھا جائے تو ان میں 10فیصد بھی شامل نہیں



ہیں ۔شہر میں ریکارڈ کے مطابق 140اپارٹمنٹس ،14شاپنگ مالس ،90شاپنگ کامپلیکس ،200خانگی ہاسپٹلس ،250خانگی اسکولس ،98خانگی ہاسٹلس ،120خانگی فنکشن ہالس ،395ریسٹارینٹ ،39بریانی پائینٹس ،30اوسط اور اسٹار ہوٹلس ،اور 80لاج ہیں ۔لیکن ان تمام نے قواعد کے خلاف مکان کی تعمیر کے کوٹہ کے تحت نل کنکشنس کو حاصل کیا ۔اس کی اصلاح کی جائے تو فور ی طور پر بلدیہ کو 3کروڑ روپئے کی آمدنی حاصل ہوگی ۔2012-13کے دوران غیر مجاز نل کنکشن کے سروے کے لیے اس وقت کے کمشنر ویویک یادو نے سخت اقدامات کئے تھے ۔اس وقت کے ڈی ای کرشنا راؤ کو اس کا انچار مقرر کیا گیا تھا ۔سب سے پہلے اپارٹمنٹ سے آغاز کیا ۔قاضی پیٹ ،ہنمکنڈہ ،ورنگل کے علاقوں میں اپارٹمنٹس کی تفصیلات حاصل کیں ۔غیر مجاز نلوں کی نشاندہی کی ۔تمام لوگوں اسپیشل نوٹیسیں جاری کیں ۔ڈومیسٹک کوٹہ سے کمرشیل کوٹہ میں تبدیلی کے لئے ایک لاکھ روپئے ڈپازٹ لیا گیا ۔اور ہر نل کو میٹر کی تنصیب عمل میں لائی ۔اس طرح کرنے سے صرف 6ماہ میں 76لاکھ ڈپازٹ اور تین لاکھ نلوں کی آمدنی میں اضافہ ہوا ۔بعد میں آنے والے عہدیداروں نے اس معاملہ پر کوئی خاص توجہ نہیں دی ۔اس ضمن میں میونسپل کارپوریشن کے ایس ای عبدالرحمن نے کہا کہ شہر میں کمرشیل نل کنکشن بہت کم ہیں آمدنی بھی بہت کم ہورہی ہے ۔مکان نمبر کے مطابق تمام غیرعمل کو درست کرلیا جائے گا ۔اسی طرح شہر میں سروے کروایا جائے گا ۔غیر مجاز کو روکنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ امرت پتکم کے تحت آنے والی رقم سے نئے میٹرس کی تنصیب عمل میں لائی جائے گی ۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.